
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف صدر، وزیراعظم کی دائر درخواستیں اعتراض لگا کر واپس
صدر مملکت، وزیراعظم ، وزیر قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف نئی نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں، ایک کیس میں دو مرتبہ نظرثانی نہیں ہوسکتی۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کا اعتراض
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 26 مئی 2021
17:39

(جاری ہے)
صدر عارف علوی کی جانب سے ازخود نوٹس دائرہ اختیار کے تحت آئینی درخواست دائر کی گئی تھی، 70 صفحات پر مشتمل درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو بھی فریق بنایا گیا، درخواست میں صدر پاکستان نے مؤقف اپنایا کہ نظر ثانی درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد بھی ازخود نوٹس دائرہ اختیار پر سماعت کی جاسکتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ صرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نہیں بلکہ وزیراعظم ، وزیر قانون ، مشیر داخلہ اور ایف بی آر کی جانب سے بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل 26 اپریل 2021ء کو سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں دائر نظر ثانی درخواستوں پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں دائر نظر ثانی درخواستیں چھ ،چار کے تناسب سے منظور کی جاتی ہیں۔ عدالت عظمی نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے اہل خانہ کی جائیدادوں سے متعلق ایف بی آر کو معاملہ بھیجنے کا حکم کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ایف بی آر کی رپورٹ اور کاروائی غیر قانونی قرار دی جاتی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل سمیت کوئی فورم جسٹس قاضی فائز عیسی کے اہل خانہ کیخلاف کاروائی نہیں کرے گا، کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس منیب اختر،جسٹس قاضی امین ،جسٹس سجاد علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور ملک، جسٹس امین الدین خان، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے نظر ثانی اپیلیں اکثریت سے منظور کی ہیں ۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی انفرادی درخواست 5 ججز نے منظور جبکہ 5 نے خارج کی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.