پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سینیٹر سردار محمد یعقوب جان ناصر کے اعزاز میں قلعہ سیدال خان ناصر میں عشائیے کا انعقاد

ہفتہ 5 جون 2021 23:42

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سینیٹر سردار محمد یعقوب جان ناصر کے اعزاز میں قلعہ سیدال خان ناصر میں محسن خان ناصر پروفیسر سلیمان خان ناصر اور سلیم خان ناصر کی طرف سے ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں اہل محلہ اے این پی کے عبدالسلام خان ناصر انجمن تاجران کے عثمان جلالزئی بلوچ خان اتمانخیل سردار قادر اتمانخیل شکور خان زخپیل مرتضی خان صاحب ڈائریکٹر سوشل ویلفئر دلبر خان ناصر عثمان خان موسیخیل حاجی دنیا خان موسیخیل اور دیگر قبائلء معتبرین نے شرکت کی اس موقع پر سردار یعقوب خان ناصر نے قبائلی عمائدین اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے وہ اب بھی اپنے قائد محمد نواز شریف کے ہر حکم پر لبیک کرتے ہیں اور پاکستان کا سب سے بڑی پارٹی ہے اور اب حالیہ دنوں میں حکومتی پارٹی پی ٹی ائی کو ضمنی انتخابات میں شکست فاش دی ہے البتہ پاکستان مسلم لیگ ن کو توڑنے کے لئے حکومت نے نیب کے ذریعے کافی کوششیں کء ہے جوکہ سب کے سب ناکام ہوگئی ہے بلوچستان میں البتہ پارٹی پوزیشن کمزور ہے جس میں اصلاحات لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چوہدری نثار کے حلف لینے اور اسے اچھی عہدے ملنے سے پی ایم این کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں سیاسی پارٹیوں میں اداروں اور نیب کء مداخلت خو مکمل طور پر ختم کرئینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ نیب صرف حکومتی ادارہ بن گئی ہے اور انتقامی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری مہنگائی کرپشن اور ظلم وستم کا بازار گرم ہے اور ان سب چیزوں کا خاتمہ انشائ اللہ پی ڈی ایم کریگی اور اس مقصد کے لئے ہر قانونی طریقہ استعمال کیا جائیگا اور اخری اپشن لانگ مارچ اور اجتمائی استعفی کا بھی ہوگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سب کے لئے دروازے کھلے میں اور ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ ملک میں لاقانیت مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہوں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی پارٹی باپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور اسے خاص لوگوں نے خاص مقصد کے لئے بنائی تھی۔

اسکے مقاصد پورے ہوتے ہی اسے ختم کردینگے۔ہمارے دور حکومت میں ملک میں معاشی انقلاب بھرپا کیا گیا تھا۔اس ترقی امن کے کاموں کی وجہ سے ہمیں مسلسل انتقامی کے ذریعے دیوار سے لگاے جاریئے ہیں۔انہوں نت کہا ہے کہ جوان علم تعلیم کے زیور سے اپنے اپ کو منور کرلیں۔انہوب نے کہا کہ حامد میر ایک سچا محب الوطن انسان ہے انہیں سچ بولنے حقائق بولنے پر نشانہ بنایا جاریا ہے جس کے ہم مزمت کرتے ہیں اور ہم سب انکے ساتھ ہیں۔