حکومت کا مزید ایک ارب ڈالر کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

اب تک 25 کروڑ ڈالر مالیت کی ویکسین خریدی جاچکی ہے، معیشت کو بندشوں سے نکالنے کیلئے عوام کی ویکسی نیشن ضروری ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 جون 2021 19:59

حکومت کا مزید ایک ارب ڈالر کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جون2021ء) وفاقی حکومت نے مزید ایک ارب ڈالر کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اب تک 25 کروڑ ڈالر مالیت کی ویکسین خریدی جاچکی ہے، معیشت کو بندشوں سے نکالنے کیلئے عوام کی ویکسی نیشن ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مزید ایک ارب ڈالر کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سمری منظوری کیلئے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی،سمری منظوری کیلئے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، اب تک 25 کروڑ ڈالر مالیت کی ویکسین خریدی جاچکی ہے، معیشت کو بندشوں سے نکالنے کیلئے عوام کی ویکسی نیشن ضروری ہے۔

مزید برآں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا  اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ودیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں این سی او سی کا ملک بھر میں کورونا صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 20 لاکھ ٹیچرز میں سے 4 لاکھ 50 ہزار ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں ایئر پورٹس پر یومیہ 6 ہزار ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی صلاحیت ہوگئی۔

یومیہ 27 فلائٹس پر اوسطً 4500 مسافر پاکستان پہنچ رہے ہیں، ایئرپورٹس پر جامع نظام کے باعث 388 کورونا مریضوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی۔ ایئرپورٹس پر ٹریکنگ کے علاوہ قرنطینہ کا بھی موثر نظام چل رہا ہے۔ پاکستان میں افغانستان سے 22 ہزار924 مسافر پیدل داخل ہوئے۔ 58 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے پر قرنطینہ  کردیا گیا۔ ملک بھر میں 600 سے زائد نادرا سینٹرز سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ  کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔این سی او سی نے دیگر وزارتوں کو بھی اپنے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایات کردی ہے۔