
مقبوضہ کشمیر، مسلمانوں کا سیاسی و انتظامی کردار ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے بھارت نے منصوبہ تیار کرلیا
جمعرات 10 جون 2021 18:04
(جاری ہے)
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی حکومت ہزاروں مزید پیرا ملٹری فوجی دستوں کو وادی کشمیر بھیج چکی ہے جن میںسے بیشتر کوشمالی کشمیر میں تعینات کیاگیاہے۔
فوج کی نقل و حرکت میں تیز ی سے پورے مقبوضہ علاقے میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے اورکشمیریوںکو خدشہ ہے کہ ایک بار پھر جموںوکشمیر میںکچھ بڑا ہونے والا ہے ۔جموں اور جنوبی کشمیر کو ملانے والی مغل شاہراہ کو بغیر کسی وجہ کے بند کردیا گیا ہے جبکہ لکھن پور سے ہزاروں کی تعداد میں غیر کشمیریوں کوجموںو کشمیر لایا گیا ہے۔ مقبوضہ علاقے کی سیاسی جماعتوں اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری ، پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون ،ڈی جی پولیس اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے بھی اعلی سطح کی ملاقاتیں کی ہیں۔جبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے ارکان کا ہنگامی اجلاس سرینگر سیکریٹریٹ سرینگر میں بلایا گیا تھا ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ کشمیر کے مختلف علاقوں رام ہال، کرالپورہ، کیرن، ٹیکی پورہ، کرناہ، راجواڑ، ماوراور کپواڑہ کے علاقوں میں بھارتی فوج کی بارڈر سیکورٹی فورس اورانڈین تبت بارڈر پولیس کے نئے کیمپ قائم کئے جارہے ہیں ۔کپواڑہ میں مختلف مقامات پر ملٹری کانوائے میں بڑی گاڑیوں کے علاوہ بو فورس توپیںراجواڑ کی طرف لے جاتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔مقامی صحافیوں کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیر میں گزشتہ دو روز سے 5اگست 2019سے چند دن قبل والی کیفیت ہے اور لوگوں میں فوجی نقل و حرکت سے زبردست بے چینی پائی جاتی ہے۔کشمیری صحافی ظہور حسین نے جرمنی کے نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے سے گفتگو میں کہا کہ وادی کشمیر میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ تاہم انہوںنے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کے پاس کھونے کو بچا بھی کیا ہے، اس لیے پہلے جیسا خوف نہیں ہے۔مقبوضہ علاقے میں یہ افواہ گرم ہے کہ مودی حکومت ایک بار پھر سے جموںوکشمیرکو تقسیم کرنے جا رہی ہے اور جموں خطے کو پھر سے ریاست کا درجہ دیا جائے گا جبکہ وادی کشمیر بھارت کے زیر انتظام برقرار رہے گی۔ دوسری افواہ یہ ہے کہ جنوبی کشمیر کو جموں میں ضم کر کے ایک نئی ریاست جموں قائم کی جائے گی اور شمالی کشمیر کو لداخ میں ضم کر کے ریاست لداخ قائم کی جائے اور کشمیر کو ختم کر دیا جائے گا۔ایک افواہ یہ بھی ہے کہ مودی حکومت کشمیری پنڈتوں کیلئے بھارت کے زیر انتظام ایک علیحدعلاقے کا اعلان کرنے والی ہے تاکہ وہاں کشمیری پنڈتوں کو بسایا جا سکے۔ کشمیری پنڈتوں کی ایک تنظیم پنن کشمیر کا مطالبہ رہا ہے کہ وہ کشمیر واپس آنا چاہتے ہیں تاہم انہیں الگ سے بسایا جائے اور وادی کشمیر کو بھارت زیر انتظام دو علیحدہ علاقوں میں تقسیم کر دیا جائے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.