مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر مشتاق ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے مقابلے میں بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 10 جون 2021 20:52

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر مشتاق ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے مقابلے میں بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر مشتاق ڈار نے حلقہ ایل اے 32 مظفرآباد سات سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے مقابلہ میں الیکشن لڑنے کا اعلان ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لیگی کارکنوں کی رائے کو بلڈوز کرتے ہوئے حلقہ ایل اے 32 مظفرآباد 6 چکار جہلم ویلی اور حلقہ ایل اے 33 مظفرآباد 7 لیپہ ویلی دونوں ٹکٹ خود رکھے جن پر کارکنان مسلم لیگ ن کا حق تھا 5 سال تک وزیراعظم ہاؤس کو پینٹاگون اور گوانتانوموبے بنائے رکھا مشقت کارکنوں نے اٹھائی اور پھل اکیلے وزیراعظم کھاتے رہے وزیراعظم ہماری محنت سے ٹنٹ سے محل میں پہنچے مشتاق ڈار نے کہا کہ میں نے پارلیمانی بورڈ کو صاف بتا دیا تھا کہ ایل اے 32 مظفرآباد 6 چکار جہلم ویلی کا ٹکٹ لیگی راہنماؤں تحصیل صدر راجہ آفتاب احمد خان ضلعی صدر فرید احمد خان ممبر مجلس عاملہ مرزا محمد آصف میں سے کسی کو بھی دیا جائے تو الیکشن جتوانے کی ذمہ داری میں اٹھاتا ہوں بصورت دیگر خود بطور آزاد امیدوار الیکشن جیت کر سیٹ نواز شریف کو تحفے میں دونگامشتاق ڈار نے مزید کہا کہ حلقہ بھر کے غیرت مند نظریاتی کارکن میرے ساتھ ہیں ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے میرا مقابلہ تحریک انصاف مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ہو گا باقی امیدوار 12 نمبر کے کھلاڑی ہیں تالیاں بجائیں گے۔