
وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے 3 بڑے مطالبات ماننے سے صاف انکار کر دیا
آئی ایم ایف نے کہا کہ بجلی مہنگی کرو، وزیراعظم نے انکار کر دیا، آئی ایم ایف نے کہا ٹیکس بڑھاؤ، وہ بھی منع کردیا اور صاف کہا کہ غریب اور تنخواہ دار پر بوجھ نہیں ڈال سکتے، وزیر خزانہ شوکت ترین
دانش احمد انصاری
جمعرات 10 جون 2021
21:45

(جاری ہے)
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پائیدار شرحِ نمو آئی ایم ایف اور پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے ،یہ ہدف کیسے حاصل ہوگا؟ عالمی ادارے سے متبادل ذرائع پر مذاکرات جاری ہیں ۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا سے بھی کہہ دیا ہےکہ ہم پیسے نہیں تجارت چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چین ساڑھے 8 کروڑ نوکریاں آؤٹ سورس کررہا ہے ، اکنامک زونز بنانے کے لیے چین کو مراعات نے کو تیار ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کوشش ہوگی برآمدات میں اضافہ ہو ، پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج ایشیا کی بہترین مارکیٹ ہے، مہنگائی روکنے کے لیے پیداوار بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، ایف اے ٹی ایف میں ریلیف کی توقع ہے، حکومت کی پالیسیوں کے باعث معیشت مستحکم ہوئی، پاکستان کا ایمازون کی سیلر لسٹ میں آنا خوش آئند ہے ، ہمیں اپنے انفراسٹرکچر کوٹھیک کرنا ہوگا، آئی ٹی کےشعبے کومزید مراعات دیں گے جو 40 فیصد شرح سے ترقی کررہاہے، ہمارا ہدف آئندہ سال آئی ٹی کے شعبے میں 100 فیصد ترقی لانا ہے، اکنامک زونز بنانے کے لیے چین کو مراعات دینے کو تیار ہیں۔ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اورورلڈ بینک نے گروتھ کونچلی سطح پر دکھایاتھا، ایف بی آر نے4ہزار 200ارب کے محصولات جمع کیے، ایف بی آر نے4ہزار 200 ارب روپےکے محصولات جمع کیے، ہم گندم ،چینی ،دالیں اورگھی درآمد کررہےہیں ، مہنگائی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، کروڈ آئل 19فیصد بڑھا ہم نے کوئی اضافہ نہیں کیا ، ملکی معاشی ترقی کےثمرات غریب آدمی تک پہنچیں گے ، احساس پروگرام عالمی سطح پر بہترین منصوبہ پے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 58فیصداضافہ ہوا ، عالمی مارکیٹ سے جوچیزیں آرہی ہیں انکی قیمتیں بڑھیں، پاکستان پر مجموعی قرض 38 ٹریلین ہوچکا ہے، ہم نے بجٹ 5اعشاریہ7ٹریلین کا رکھا ہے ، گردشی قرضہ 2سےڈھائی سو ارب رہ گیاہے، کوشش ہے کہ چین کی ملازمتوں کی بیرون ملک منتقلی میں اپنے شیئرز لیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کےلیے ماہرین کا بورڈ بنائیں گے ، جی ڈی پی میں بینکنگ سیکٹر کا حصہ 16 فیصدسے مزید بڑھانا ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.