ْدن دیہاڑے نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا کر بھارتی فوج نے بربریت کی مثال قائم کی،مشعال ملک

بھارت کشمیریوں کے قتل وغارت کے بعد کشمیر کی پہچان مٹانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے،کشمیریوں کا خون رائگاں نہیں جائے گا،کشمیری رہنما کا بیان

جمعہ 11 جون 2021 14:48

ْدن دیہاڑے نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا کر بھارتی فوج نے بربریت کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ دن دیہاڑے نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا کر بھارتی فوج نے بربریت کی مثال قائم کی۔ اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ 11 جون 1991 کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے،آج کے دن بھارتی ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر 32 سے زائد کشمیریوں کو بازارمیں شہید کیا۔

انہوںنے کہاکہ زخمی کشمیر مچھلی کی طرح بازار میں تڑپتے رہے،کشمیریوں کو ہسپتال تک نہیں پہچانے دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ دن دیہاڑے نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا کر بھارتی فوج نے بربریت کی مثال قائم کی،میں اپنے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کا خون رائگاں نہیں جائے گا،بھارتی بربریت ظلم و جبر قتل وغارت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے قتل وغارت کے بعد کشمیر کی پہچان مٹانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت لفظ کشمیر ختم کر کے ریاست لداخ اور ریاست جموں منانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت لداخ اور جمعوں کو بھارتی ریاست منانے جارہا ہے،بھارتی فوج کے دو سو سے زائد مذید فوجی دستے مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری پہلے ہی نو لاکھ سے زائد فوج کے حصار میں زندگی گزار رہے ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی جا تناسب بدل رہا ہے،اقوام متحدہ کیا آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے۔