خیبرپختونخوا میں فرشتے حکومت کررہے ہیں، مرتضی وہاب

شوکت خانم اسپتال میں مفت علاج نہیں ہوتا، ہم نے کوویڈ کے انفیکشن کے لیے اسپتال بنایا،ترجمان حکومت سندھ جناح اسپتال کے سائبرنائف وارڈ میں ملک بھر کے کینسرکے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے،میڈیا سے بات چیت

جمعرات 17 جون 2021 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں فرشتے حکومت کررہے ہیں، شوکت خانم اسپتال میں مفت علاج نہیں ہوتا، ہم نے کوویڈ کے انفیکشن کے لیے اسپتال بنایا، شہری کوویڈ انفیکشن ڈیزیز کے اسپتال کو ترجیح دے رہے ہیں۔ الزام دیا جاتا ہے کہ سندھ حکومت کچھ نہیں کرتی، صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی منہ بولتا ثبوت ہے صحت کی سہولیات سے سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام استفادہ کررہے ہیں۔

وہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بار بار سازش کے تحت کہا جاتا ہے کہ سندھ حکومت کچھ نہیں کرتی الزام لگتا ہے کہ ہم صرف سندھ کی بات کرتے ہیں لیکن گمبٹ اور این آئی سی وی ڈی پورے ملک کی خدمت کر رہے ہیں بلا تفریق ہم نے سب کا مفت علاج کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے ہم جو کرتے ہیں اس پر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن جواب یہ ناآئے کہ تم چور ہو جواب یہ آئے کہ ہم یہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں ملک بھر کے مریضوں کا علاج کی مفت کیا جاتا ہے ضرورت کے پیش نظر این آئی سی وی ڈی حیدر آباد مٹھی سیہون لاڑکانہ گھوٹکی اور ٹنڈوالہیار و دیگر شہروں میں بھی بنایا گیااب ان دور دراز علاقوں کے مریضوں کو کراچی آنا نہیں پڑتا وہ اپنے علاقوں میں ہی مفت اور بہترین علاج کی سہولت حاصل کرلیتے ہیں این آئی سی وی ڈی میں ملک بھر سے 58لاکھ 56ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج کیا گیا ہیان تمام مریضوں کا علاج سندھ کے پیسے سے ہواگمبٹ میں ہم وفاق اور انسانیت کی خدمت کررہے ہیں پاکستان کا پہلا ادارہ گمبٹ اسپتال ہے جو جگر گردے کی پیوندکاری کا کام کرتاہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فرشتے حکومت کررہے ہیں شوکت خانم اسپتال میں مفت علاج نہیں ہوتا کراچی کے جناح اسپتال کے سائبرنائف وارڈ میں کینسرکے مریضوں کا مفت علاج کیاجارہاہے 135 شہروں کے مریض کراچی اپنا علاج کروانے آتے ہیں 13 ہزار 75 مریضوں کا سائبرنائف کیزریعے مفت علاج کیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں آپتھومالوجی اسپتال میں شہریوں کا مفت علاج کیاجارہاہے۔یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ آنکھوں کا ھسپتال ہے آپ جاکر دیکھ سکتے ہیں آپتھومالوجی آنکھوں کے اسپتال کیلیے 37 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ٹراما سینٹر کیلیے دو ارب روہے رکھے گئے ایس آئی یوٹی انسانیت کی خدمت میں کسی سے ہیچھے نہیں ایس آئی یوٹی کیلیے سندھ حکومت نے 6 ارب روپے کی گرانٹ دی اس سال ایس آئی یوٹی کی گرانٹ میں ایک ارب کا اضافہ کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کا مقدمہ لڑتی ہے مردم شماری پرپاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے تحفظات کا بھرپوراظہارکیا چینی۔آٹا اسکینڈلز بنائے گئے کیا آپ نے کراچی کیلیے 11 سو ارب کا وعدہ پورا کیا ملازمتیں دینے کا وعدہ پورا کیا جواب ہے نہیں۔ کراچی معیشت کا 70 فیصد روینیو دیتاہے لیکن پی ٹی آئی حکومت کراچی کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بحریہ ٹاون کو ریگولائز سپریم کورٹ نے کیا بنی گالا کو سپریم کورٹ نے ریگولائزڈ کیا سندھ حکومت نے نہیں کیا حقائق جانینگے تو چیزوں کی اصلیت کا پتہ چل جائیگا سارے الزمات سندھ حکومت پر لگتے ہیں مگر تھوڑا سوچنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔

آج دس سال بعد کہاگیا کہ کمرشلائزیشن غلط ہوئی اسلام آباد کی زرعی زمین پر بلندوبالا عمارتیں بن رہی ہیں۔اسلام آباد کی زرعی زمینوں پر عمارتوں سے متعلق کوئی سوال نہیں کرتا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے پہلے بھی بات کی اب بھی کرینگیمگر جب ملک کے خلاف نعرے بازی ہو اور املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو قانونی کاروائی ہوگی۔احتجاج سب کا حق ہے مگر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ، ناانصافی کسی کے ساتھ نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی افہام و تفہیم پر اور جھموری رویوں پر یقین رکھتی ہے بحریہ ٹاون کے پیسے جو سپریم کورٹ نے کہے ابھی تک سندھ حکومت کو نہیں ملے جو کہ سندھ کے عوام کا پیسہ ہے اور وہ پیسے سندھ کا حق ہے سندھ کو ملنے چاہئیں۔