Live Updates

پی ایس ایل 6، کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی جیت کی صورت میں پلے آف مرحلہ کھیلے گا، ہار کی صورت میں لاہور کوالیفائی کرلے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 جون 2021 17:33

پی ایس ایل 6، کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ ..
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جون 2021ء ) پی ایس ایل 6 کے 29 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز 9 جون سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جارہے ہیں جس کے بعد قومی ٹیم 25 جون کو مانچسٹر روانہ ہوجائے گی۔

21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز میں مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔ جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اپریل میں پی سی بی نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یکم جون سے ایونٹ دوبارہ کراچی میں انعقاد کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت اور سابقہ تجربات کے پیش نظر تمام فرنچائزوں نے پی سی بی سے لیگ کو متحدہ منتقل کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا تھا اورلیگ کا دوبارہ ابوظبی میں آغاز ہوا ہے۔

شیڈول کے مطابق 19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز،ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،20 جون کو پریکٹس ہوگی ،21 جون کوکوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم ) کھیلے جائینگے ، ایلیمینیٹر 1 (پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)،22 جون کو ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم) ،23 جون کوآرام/ٹریننگ ہوگی اور 24 جون کو فائنل کیا جائیگا ۔

ایونٹ کے آغاز میں تاخیرایسے لاجسٹک اور آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے ہوئی جو پی سی بی کے کنٹرول سے باہر تھے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں،فرنچائزز، ایونٹ اورکمرشل پارٹنرز کی سہولت کے پیش نظر اس شیڈول کو قابل عمل بنانے کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے سکواڈ کو 25 جون کو انگلینڈ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف 25 جون کو یو اے ای سے مانچسٹر روانہ ہوں گے، جہاں سے وہ ڈربی پہنچ کر ضروری قرنطینہ اور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے۔ شیڈول کے مطابق 3 تا 8 جون تک پریکٹس سیشنز ہونگے ۔ قومی کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف پہنچے گی،جہاں وہ 8 جولائی کو سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔
Live پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات