پی ایس ایل 6، کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف
دانش عزیز کی دھواں دھار اننگز
ذیشان مہتاب
ہفتہ 19 جون 2021
19:36
(جاری ہے)
عماد وسیم بھی صرف تین بنا سکے اور عارش خان کی میچ میں چوتھی وکٹ بن گئے۔ کراچی کنگز 121 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی اور لگتا تھا کہ شاید ٹیم 150 رنز بھی سکور نہ کرسکے لیکن دانش عزیزنے صرف 13 گیندوں پر 5 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور جیک ولڈرمتھ کے ایک اوور میں 33رنز بنائے۔
کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، چیڈوک والٹن نے 34 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عارش علی خان چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل کراچی کنگز 5ویں اور گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہیں اور پلے آف میں رسائی کے لیے کراچی کنگز کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ میچ کے لیے کراچی کنگزعماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، بابراعظم، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زدران، چیڈوک والٹن، نور احمد، دانش عزیز، محمد عامر، محمد الیاس اور ارشد اقبال پر مشتمل ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد(کپتان)، جیک ویدرلڈ، صائم ایوب، عثمان خان، اعظم خان، عبدالناصر، حسان خان، عارش علی خان، جیل ولڈرمتھ، خرم شہزاد اور نسیم شاہ کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ملتان کو نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستانی درخواست مسترد کردی
-
این سی سی آئی اے کی جانب سے کرکٹر محمد رضوان کو دیا گیا سوالنامہ سامنے آگیا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اسکول سطح پر کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا ضلع خانیوال میں آغاز
-
لیونل میسی کا انٹر میامی کے لئے 100 واں گول، ڈیوڈ بیکہم کی بیلن ڈی اور دینے کی حمایت
-
پاکستانی شائقین 19 ستمبر سے تماشا ایپ پر ایشین گیمز 2026 براہِ راست دیکھ سکیں گے
-
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز کے دوسرے سیزن کا آغاز19 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا
-
پاکستان انڈر19 کا دورہ انگلینڈ مکمل ہوگیا
-
ہاکی کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے والی دو طالبات کا سرگودھا آمد پر شایان شان استقبال
-
ڈی سرٹیفکیٹ فٹ بال کوچنگ کورس اسلام آباد میں شروع ہوگیا
-
2029 کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی نیروبی کو ملنے کا خیرمقدم
-
چیلسی کے چیئرمین ٹوڈ بوہلی اور ڈائریکٹر مارک والٹر نے شیئرز فروخت کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.