بی بی شہید نے سیاسی سوچ سے بدترین آمروں کو شکست دی ،شازیہ عطا مری

پیر 21 جون 2021 19:11

بی بی شہید نے سیاسی سوچ سے بدترین آمروں کو شکست دی ،شازیہ عطا مری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگراہ کے موقع پرکہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگراہ کا دن منایا جارہا ہے، بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی نہ صرف پہلی منتخب خاتون وزیراعظم تھی بلکہ بینظیر بھٹو نے بہادری اور دلیری سے بدترین آمریت کا مقابلہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے بدترین آمروں کو جمہوریت اصولوں پر چلتے ہوئے اور اپنی سیاسی سوچ سے بدترین شکست دی۔ شازیہ مری نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج دنیا کے اندر کووڈ-19 جیسی جان لیوا وبا پھیل چکی ہے اور اس سے پاکستان بھی نہیں بچ سکا، اس ضمن میں لوگوں کو اپنی حفاظت کیلئے کووڈ-19 ویکسین لگوانے چاہیے اور مزید کہا کہ آج اگربینظیر بھٹو زندہ ہوتی تو وہ یقیناً کووڈ-19 کا بھی مقابلہ اس طریقے سے کرتی جس طریقے سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے مہم چلائی تھی۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے چاہنے والوں, پارٹی ورکرز اور عوام سے گذارش ہے کہ وہ کووڈ-19 کی ویکسین لگوائے اسی طریقے سے وہ بینظیر بھٹو کی سالگراہ کے دن انہیں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں۔#