Live Updates

مفتی عزیزالرحمن کی لیکڈ ویڈیو، حریم شاہ کا بھی ردِعمل آ گیا

یہ قوم لوط کا عذاب بھول گئے ہیں کہ جب پتھروں کی بارش ہوتی تھی،ایسے لوگوں کی وجہ سے والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے،عبرتناک سزا دی جائے۔ حریم شاہ کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 جون 2021 12:06

مفتی عزیزالرحمن کی لیکڈ ویڈیو، حریم شاہ کا بھی ردِعمل آ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جون 2021ء ) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے طالب علم سے بدفعلی کے جرم میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان کے معاملے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کہا کہ کہ بہت دکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنت رسول سجاکر طالب علموں سے سے بدفعلی کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوم لوط کا عذاب بھول گئے ہیں کہ جب پتھروں کی بارش ہوتی تھی۔ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ کسی اور میں ایسی ہمت نہ ہو کہ وہ سنت رسول ﷺ چہرے پر سجا کر ایسی حرکت کریں۔

(جاری ہے)

حریم شاہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔

دوسری جانب طالبعلم سے زیادتی میں ملوث ملزم عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس کے مطابق عزیز الرحمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا اور ملزم نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔

ملزم عزیز الرحمان نے اعترافی بیان میں کہا کہ بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا، صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی، میں مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا جب کہ مدرسے کے منتظمین اور مہتمم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات