
شاہ محمود قریشی کا پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
پاکستان چاہتا ہے دنیا جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو،لیکن پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، لیگی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
دانش احمد انصاری
ہفتہ 26 جون 2021
19:39

(جاری ہے)
پاکستان اپنے تحفظ اور ایٹمی پروگرام کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انھوں نے کشمیر پر مودی کی اے پی سی کو ناٹک قرار دیتے ہوئے کہا کل کی نشست کا حاصل وصول کچھ نہیں، کشمیری آج بھی حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں، نئی دہلی میں کل کی نشست ناٹک تھا، جس میں کشمیری قیادت کو مدعو ہی نہیں کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا، مودی نے کل کی نشست میں کشمیر کی دہلی سے دوری کا بھی اعتراف کیا، ماحول کے نارمل حالات میں لوٹ آنے کا تاثر یک سر مسترد ہوگیا، پچھلے 2 سال میں کشمیر پر ظلم سے بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی۔شاہ محمود کا کہنا تھا نریندر مودی کی شخصیت پر بھی سوالات اٹھے ہیں، کل کی نشست میں 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کیا گیا، مودی نے اعتراف کیا کہ 5 اگست کے اقدامات سے کشمیری ناراض ہیں، کل کی نشست سے واضح ہوگیا کہ بھارتی حکومت پر کشمیر کو اعتماد نہیں۔وزیر خارجہ نے کشمیر کے سلسلے میں ایک اہم نکتے کی طرف توجہ مبذول کروائی، انھوں نے کہا بھارتی مظالم کے نتیجے میں کشمیر میں باغ اجڑ گئے ہیں، اور شعبہ سیاحت تباہ ہو گیا ہے، کشمیریوں کو شعبہ سیاحت سے آنے والی آمدن بھی رک گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 50 فی صد سے زائد انڈسٹری بند پڑی ہے، ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ الگ سے جاری ہے۔انھوں نے کہا کل نشست میں حریت رہنماؤں کی رہائی، اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، کشمیری آج بھی اپنی شناخت کی تلاش میں ہیں، وہ تحفظ چاہتے ہیں، ہم نے یو این ، سلامتی کونسل، جنیوا کنونشن سمیت ہر جگہ ڈیموگرافی تبدیلی کا مسئلہ اٹھایا، نہ صرف کشمیر بلکہ عالمی طاقتوں نے بھی 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہبعض قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے۔ ہم نے جو بھی اقدامات کیے وہ اپنے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیے ہیں۔ہمارا مفاد کیا ہے ؟ہمار امفاد یہ ہے کہ منی لانڈرنگ نہیں ہونی چاہئیے۔پاکستان کی منشاء یہ ہے کہ ہم نے دہشتگردی کی مالی معاونت کا تدراک کرنا ہے، جوبات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔ واضح رہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کیلئے لایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم یہ کہہ رہے رہا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو پھر ایٹمی ہتھیاروں کی بھی ضرورت نہیں- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کی گئی یہ متنازعہ بات اس بات کی دلیل ہے کہ عمران خان پاکستان کا ایٹمی پروگرام رول بیک کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو یا نہ ہو، ن لیگ پاکستان کا ایٹمی پروگرام رول بیک نہیں ہونے دے گی۔مزید اہم خبریں
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.