وزیراعظم آئی ایس آئی کو شاہ محمود کا فون ٹیپ کرنے کا بولیں، بلاول بھٹو
شاہ محمود قریشی جب ہمارے وزیرِخارجہ تھے تو دنیا بھرمیں لابنگ کرتے تھے کہ یوسف رضاگیلانی کوہٹا کرمجھے وزیراعظم بنو ادو اسی لیے ہم نے شاہ محمود کو وزیرِخارجہ سے ہٹا دیا دیا۔چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں سخت تقریر
مقدس فاروق اعوان بدھ 30 جون 2021 13:53
(جاری ہے)
اگر مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر میں دیکھتا ہوں کہ عمران خان قومی اسمبلی میں کیسے تقریر کرتا ہے،اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر رولز کے مطابق ہمیں وقت دیا جاتا ہے تو پھر ہمارے ممبرز وزیراعظم کی بات سنیں گے۔
بلاول بھٹو نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اُس پارٹی پر تنقید کی جس نے اسے وزیرخزانہ بنایا،جس نے اس کو صدر پنجاب بنایا تھا،جنابب اسپیکر آپ خان صاحب کو بتائیں کہ اس شخص کو پہچانیں۔میں تو ان کو بچپن سے دیکھتا آ رہا ہوں۔میں نے شاہ محمود کو ’جئے بھٹو ‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے بھی دیکھا۔اپنی وزارت بچانے کے لیے انہیں ’اگلی بار پھر زرداری ‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے بھی دیکھا۔اب دیکھنا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کیا کرتا ہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کشمیر کا سودا کرنے میں ملوث ہے۔اس وقت جب امریکا افغانستان سے نکل رہا ہے تو وزیر خارجہ کو اس موقع پر یہاں تقریر کرنے کے بجائے وزیراعظم کے امریکی صدر جوبائیڈن کے فون کال کا انتظام کرنا چاہئیے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کی حکومت کے لیے بڑا خطرہ بننے والے ہیں،انہوں ساؤتھ پنجاب کے ساتھ پی ٹی آئی کی مہم چلائی تھی۔بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے درخواست کی آئی ایس آئی کو شاہ محمود قریشی کے فون ٹیپ کرنے کا کہیں کیونکہ انہوں نے ہمارے دور میں وزیر خارجہ ہوتے ہوئے دنیا بھر میں مہم چلائی کہ یوسف رضا گیلانی کو ہٹا کر انہیں وزیراعظم بنایا جائے جس بنا پر انہیں وزارت سے نکالا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.