
وزیراعظم عمران خان کا کالونیل دور کا سکیورٹی پروٹوکول کلچر ختم کرنے کا فیصلہ
بطور وزیراعظم خود آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گا، وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزیروں کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا جائےگا۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ
منگل 6 جولائی 2021
17:14

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کی رقم بچانے کیلئے بطور وزیراعظم خود بھی آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گا۔
مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام 15جولائی تک تیار کرلیا جائے گا، اورسیز پاکستانیوں کی الیکٹرانک ووٹنگ پر غور کیا، انتخابی اصلاحات کو اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا اورآئندہ عام انتخابات میں الیکٹرک ووٹنگ کا نظام رائج کیا جائے گا، شمالی علاقوں میں بہت زیادہ ٹورسٹ جارہے ہیں، لیکن گلگت میں ایئرپورٹ سارے موسموں کیلئے موزوں نہیں ہے، اسکردو میں ایسا ایئرپورٹ بنا رہے ہیں جو کہ سارے موسموں کیلئے ہو، سی اے اے کو ہدایت کی ہے کہ معذور افراد کو جہازوں سے اترنے اور چڑھنے کیلئے سہولت کا نظام لائیں، سرکاری ملازمتوں میں بہتری کیلئے شفاف نظام ٹیسٹنگ سروس لائی جائے گی، بہت ساری ٹیسٹنگ سروسز معیار کے مطابق نہیں ہیں، اب ارباب شہزاد، شفقت محمود، وزیرقانون اور وزارت اطلاعات بیٹھ کر ایک نظام لائیں گے، جس میں ٹیکنالوجی لائی جائے گی، تاکہ امیدواروں کو پتا نہ ہو پیپر کون سا آئے گا؟ اسلام آباد میں ہم نے کئی سو زمینوں کی الاٹمنٹ منسوخ کی ہے، شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے بغیر منصوبہ بندی کنکریٹ کی بلڈنگز کھڑی کردیں،اسی طرح وفاقی وزراء اور دیگر لوگوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، میں رات کو شادیوں ، کھانوں پر اس لیئے نہیں جاتا کہ پروٹوکول سے لوگوں کو پریشانی ہوگی ، وزراء اورصوبوں کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ پروٹوکول میں کمی لائی جائے۔فلیگ ایکٹ پر عمل کیا جانا چاہیے، وزراء اور جن کو اجازت ہے وہی فلیگ لگا سکیں گے۔ سول ایوی ایشن اور ریگولیٹری باڈی الگ الگ کردی گئی ہے، ایئرپورٹ کے نظام میں بہتری کیلئے الگ ریگولیٹری باڈی بنائی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے ناراض بلوچوں سے بات کرنے کا عندیہ دیا، اس سلسلے میں ان سے بات کی جائے گی جو بھارت سے رابطے میں نہیں ہیں۔وزیرمذہبی امور نے تجویز دی کہ اسلام آباد کے مدارس اور مساجد کے امام اور آئمہ کرام ہیں،ان کو ماہانہ مشاعرہ دیا جائے، وزیر اعظم نے کہاکہ اس تجویز پر عملدرآمد کیلئے کام کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی امداد کی بندش سے جنسی و تولیدی صحت کی خدمات کو خطرہ
-
تنازعات اور موسمی شدت مغربی و وسطی افریقہ میں بھوک میں اضافہ کا سبب
-
شام: وطن لوٹنے والے پناہ گزینوں کو بارودی سرنگوں اور مسائل کا سامنا
-
بھارت نے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز پاکستان کی طرف بھیج دیا
-
پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا تو عالمی قوانین کے مطابق کیا جائے گا
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر سے گفتگو
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے
-
بجلی کی قیمتوں میں 1.83 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.