ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہے بیرسٹر سلطا ن سے نہیں ‘شاہد محمود راٹھور

جمعرات 15 جولائی 2021 14:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر میرپور سٹی کے مرکزی رہنما شاہد محمود راٹھور نے کہا ہے کہ پی ایس ایف کے مرکزی سابق راہنما اور برطانیہ پیپلزپارٹی کے امیدواران راجہ قمر اسلم کی طرف سے ایل اے تھر کے امیدوار چوہدری اشرف کے اعزاز میں جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے 17 جولائی بروز ہفتہ شام 6 بجے فاضل چوک ، سی تھری میں منعقد کیا جائے گا۔

جلسے کے مہمان خصوصی چوہدری محمد اشرف اور سابق ایڈمنسٹریٹر ساجد پہلوان ، سٹی صدر آصف حسین میر اور دیگر مرکریز راہنما خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

شاہد راٹھور نے کہا کہ ہم آزادکشمیر کے الیکشن کمشنر سے اپیل کرتے ہیں کہ وفاقی وزراء کو سمجھائے کہ انتشار نہ پھیلائے انہوں نے جو ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے وہ معافی مانگے ۔ شاہد راٹھور نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہے بیرسٹر سلطا ن سے نہیں اس کا کیا ہے کل یہ ن لیگ میں ہوگا یہ پارٹیاں بدلنے کا ماہر ہے ۔ ایسے بے ضمریوں کے ساتھ مقابلہ نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیرمیں ہار چکی ہے اس لئے ایسے ہتھکنڈوں پر آچکی ہے اس لئے تمام کارکنوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ 17جولائی کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں ۔