40ویلی1سے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امید وار عبدالرحمن گاسی کو پی ٹی آئی کے امید وار سلیم بٹ کے حق میں دسبردار

ایم کیو ایم پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سیاسی معاہدے کرتے وقت ملک کی مفاد کو مقدم رکھا جائے،وسیم اختر بھارت نام نہاد آئینی ترامیم کے زریعے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا،وفاقی وزیر سید امین الحق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابی حلقے LA,40ویلی 1میں انتخابی مہم کے کارنر میٹنگ سے خطاب

جمعہ 23 جولائی 2021 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابی حلقے LA,40ویلی 1میں انتخابی مہم کے آخری روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سیاسی معاہدے کرتے وقت ملک کی مفاد کو مقدم رکھا جائے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ بہت حساس ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے اقوام عالم کے سامنے جو کوششیں ہو رہی ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ مظفر آباد اور اسلام آباد ایک پیچ پر ہوں اس ضمن میں ہمارے پی ٹی آئی کے دوستوں کے ساتھ مزاکرات جاری تھے بالخصوص امین گنڈا پور صاحب کے ساتھ اس موضوع پر کئی نشستیں ہوئی جس کے بعد کشمیر کاز اور ملک کے وسیع طر مفاد میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے یہ فیصلہ کیا کہ LA,40ویلی1سے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امید وار عبدالرحمن گاسی کو پی ٹی آئی کے امید وار سلیم بٹ کے حق میں دسبردار کرایا جائے یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ ایک امید وار کی تلاش سے لیکر اس کی انتخابی مہم تک ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن کتنی جدوجہد کرتا ہے لیکن جب تنظیم کا فیصلہ سامنے آتا ہے جو ملک کے عظیم تر مفاد کے تناظر میں ہوتا ہے تو اسے تسلیم کیا جاتا ہی1988سے لیکر آج تک ایم کیو ایم پاکستان نے جتنے سیاسی معاہدے کئے اس میں اپنے ملک صوبے اور شہر کے مسائل کو سامنے رکھا اور آج جو پی ٹی آئی سے معاہدہ ہوا ہے اس میں بھی آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی سے اس امید کو سامنے رکھاہے کہ وہ آزاد کشمیر کے بارے میں ہونے والے تمام فیصلوں میں ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لے گی اور آزاد کشمیر کے عوام کو صحت،تعلیم اور وہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے مجوزہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے گی۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ بھارت نام نہاد آئینی ترامیم کے زریعے کشمیر کی جغرافی شکل کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اور وہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا کشمیر کا مسئلہ کنٹرول لائن کے اطراف بسنے والے کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی ان قراردادوں جس میں کشمیری عوام کو حق استصواب رائے کا حق دیا گیا کے مطابق حل ہوگا ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ رہی ہے ماضی میں کشمیر کی حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان حصہ رہی ہے کراچی سے کشمیر تک اور کوئٹہ سے خنجراب تک ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان موجود ہیں اور ایک مضبوط تنظیمی ڈھانچہ بھی قائم ہے جہاں سے اکسر سیاسی جماعتوں کو امید وار نہ مل سکے وہاں ایم کیو ایم پاکستان نے 22امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔

سید امین الحق نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ 25جولائی کے دن اس امر کو یقینی بنائے کہ کشمیری ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچائیں اور انہیں ایم کیو ایم پاکستان کے حمایت یافتہ امید وار کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے قائل کریں۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی ارشاد طفیر،شکیل احمد ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امید وار عبدالر حمن گاسی اور تحریک انصاف کے نامزد امید وار بھی موجود تھے۔