پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت ،میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئے لوگوں کو ریلیف دے رہی ہے ،میاں محمود الرشید

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے جس ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ہمیں بطور کارکن ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں ہمیں متفق ہو کر لوگوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دینا ہے ،صوبائی وزیر بلدیات پنجاب

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:32

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت ،میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت ،میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئے لوگوں کو ریلیف دے رہی ہے وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے جس ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ہمیں بطور کارکن ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں ہمیں متفق ہو کر لوگوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دینا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے دورہ کے موقع پر پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سید عباس رضا رضوی ،ٹکٹ ہولڈرز چوہدری سلیم صادق ،چوہدری عبد اللہ طاہر ، محمد اشرف خان سوہنا ،محمد آصف گجرسمیت کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجو دتھی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ پارٹی کا ہر عہدیدار اور کارکن ایسا طرز عمل اختیار کرے جس سے پارٹی کو بھی فائدہ ہو کارکنوں کا احساس محرومی بھی ختم کیا جا سکے اور ہم وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کے جس رستے پر لے جا رہے ہیں اس سے تمام لوگوںکی زندگیوں میں بہتری آ سکے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں متحد ہو کر حصہ لینا ہے انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زو ر دیا کہ جن امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نامزد کرے ان کی کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی دفعہ 560ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا ہے جس سے صوبے میں ترقیاتی کاموں کو علاقائی ضرورت کے مطابق مکمل کیا جائے گا صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ تمام پارٹی عہدیداران اور کارکنان اختلافات کو پس پشت ڈال کر پارٹی کی کامیابی کے لئے کام کریں۔