حکومت کی غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 14 اگست تک پاکستان چھوڑنے کی حتمی وارننگ
وزیروں کے جاری کروائے840شناختی کارڈوں کی منسوخی کا اعلان‘ تصدیق، تجدید اور تصحیح کی نئی پالیسی لارہے ہیں جو کارڈ مشکوک ہوں گے انہیں کوائف کی تصدیق کے لیے پیغامات بھیجیں گے.شیخ رشید احمد
میاں محمد ندیم پیر 26 جولائی 2021 15:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تصدیق، تجدید اور تصحیح کی نئی پالیسی لارہے ہیں جو کارڈ مشکوک ہوں گے انہیں پیغامات بھیجیں گے اور وہ انٹرنیٹ کے ذریعے اس کا جواب دیں گے تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ کوئی غیر ذمہ دار شخص پاکستان کے شناختی کارڈ سے فائدہ تو نہیں اٹھارہا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بغیر ویزا کے سالوں سے مقیم لوگوں کو 14 اگست تک کا وقت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان چھوڑدیں یا ویزا کے لیے درخواست دے دیں تو ان کے جرمانے کی فیس معاف کردوں گا. انہوں نے کہا کہ نادرا کو قومی توقعات کے عین مطابق بنانے کے لیے نئے چیئرمین نے عہدہ سنبھالا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو بھی مزید ترقی دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل نے ہائبرڈ وار کا آغاز کردیا ہے، یہ نادرا کو مشکوک بنانا چاہتے ہیں اور اس کی سوشل میڈیا پر مہم چلارہے ہیں . وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف تنہا حکومت بنانے جا رہی ہے پیپلز پارٹی نے انتخابات میں بوریاں بھر کر نوٹ خرچ کرنے کے باوجود صرف 2 سے 3 سیٹوں میں اضافہ کیا آئندہ انتخابات میں پوری کوشش ہوگی کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو. انہوں نے کہاکہ نواز شریف اینٹی آرمی، اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی عمران خان ہیں وہ باہر سے تقریریں نہ کریں بلکہ واپس آنا چاہتے ہیں تو چارٹرڈ طیارہ بھیجنے کے لیے تیار ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر نوازشریف مودی اور جندال کے ساتھ پگڑیاں بدل سکتے ہیں تو وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں یہ 2023 میں بھی دھاندلی کا رونا روئیں گے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ14 اگست تک آن لائن ویزے کی درخواست دینے والوں کی فیس معاف کر دیں گے انہوں نے کہا کہ افغان آرمی کے جن 45 اہلکاروں کو پناہ دی گئی ہے ان کو باعزت طریقے سے واپس کریں گے سرحد پر 90 فیصد باڑ لگانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے. شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کا ڈیٹا چوری کرنے کے لیے کام کر رہا ہے چین والا نظام یہاں ہونا چاہے اور کرپٹ افراد اور قاتلوں کو سزائے موت ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ بننے کا مطلب یہ نہیں کہ اپنی اوقات بھول جاﺅں تاہم میں زمینی وزیر داخلہ ہوں، خلائی وزیر داخلہ نہیں ہوں سرحد پر جاﺅں گا اور فوجیوں کے ساتھ کھانا بھی کھاﺅں گا‘ چائے پیوں گا. وزیر داخلہ نے پاک فوج سے متعلق کہا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے اور نواز شریف جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں لیکن فوج کے خلاف بدزبانی کرتے ہیں وہ اب کبھی اقتدار میں نہیں آسکتے نواز شریف کو جنرل جیلانی سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا.
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا لگایا
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
-
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈاراورازبک وزیرخارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات
-
امریکہ میں پاکستانی سفیر سے پنجابی سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کمیٹی ..
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.