بد قسمتی سے تبدیلی سرکار نے قوم سے خوشیاں چھین لی ہیں‘چوہدری اختر علی خاں

بدھ 28 جولائی 2021 15:20

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) بد قسمتی سے تبدیلی سرکار نے قوم سے خوشیاں چھین لی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،سابق چیئرمین یونین کونسل سادھوکے چودھری محمد گلفام ورک،سابق وائس چیئرمین حافظ غلام رسول،سماجی سیاسی رہنما حافظ عبدالرحمن، محمد اسلام مغل، چودھری کاشف ریاض ورک اور لالہ شاہد یونس انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

گراں فروش اور کمیشن مافیا جب چاہتا ہے اشیاء خوردونوش مارکیٹ سے غائب کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ قوم کو بتایا جائے کہ کرونا پیکیج کے 1240ارب روپے کہاں خرچ کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل، رکشہ اور دیگر وہیکلز کے جرمانوں میں 125فیصد تک اضافے کا فیصلہ تشویشناک ہے۔ اس قسم کے اقدامات سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔