
حکومت کا352 ارب روپے کی ویکسین خریدنے کا اعلان
دسمبر 2021تک ملک کی ساڑھے 8کروڑ آبادی کو ویکسین فراہمی کاہدف مقرر ا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا ریلیف پیکج کی 352 ارب روپے بقایا رقم سے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع
دانش احمد انصاری
بدھ 28 جولائی 2021
23:38

(جاری ہے)
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اراکین کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے دسمبر 2021تک ملک کی ساڑھے 8کروڑ آبادی کو ویکسین فراہمی کاہدف مقرر کیا ہے، جس کے لیے بڑے پیمانے پر خریداری کی ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے اجلاس میں وزیر تجارت کو مختلف ہدایات کیں، جن میں اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر مزید اقدامات کرنے، غیرملکی سرمایہ کاری سمیت برآمدی شعبے پر توجہ شامل تھی۔شوکت ترین نے ہدایت کی کہ آئندہ ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی کا فریم ورک پیش کیا جائے۔اجلاس میں وزارت فوڈ سکیورٹی کی کپاس کی امدادی قیمت کےتعین کی سمری پر غور کرنے کے لیے کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا اور کپاس کی امدادی قیمت کےحوالےمزیدمشاورت کےبعدحتمی فیصلہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 978 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 860، خیبرپختونخوا 4 ہزار 428، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 127، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 618 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 312، اسلام آباد میں 86 ہزار 226، بلوچستان میں 29 ہزار 861، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896 ہو گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
-
سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.