مہاجرین حلقوں میں بدترین دھاندلی کی گئی ‘ ہزاروں جعلی ووٹ درج کروائے گئے‘طاہر کھوکھر
تحریک انصاف نے کشمیری عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، جلد ثبوتوں کے ساتھ شواہد قوم کے سامنے لائوں گا
جمعرات 29 جولائی 2021 14:59
(جاری ہے)
جھنگ جہاں کلے ووٹرز کی تعداد 5700 تھی ان میں سے آدھے ووٹرز جھنگ میں موجود ہی نہیں تھے لیکن 80 فیصد پولنگ کروا کے دھاندلی کے ریکارڈ توڑے گئے ۔
طاہرکھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ایم این اے اور ایم پی اے انتظامیہ اور اپنے غنڈوں کی مدد سے کشمیری مہاجرین کو ہراساں کرتے رہے زبردستی اغواء کر کے ووٹ ڈلوائے گئے الیکشن کے نام پر اس بدترین فراڈ اور دھاندلیس کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے تمام تر ثبوت موجود ہیں ۔ انہوں نے اپریل سے ہی الیکشن کمیشن کو جعلی سٹیٹ سبجیکٹس کے بارے میں بتانا شروع کر دیا تھا ۔ لاہور کے الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹوں کاریکارڈ فراہم نہیں کیاگیا بڑی تگ و دو کے بعد جو سٹیٹ سبجیکٹ دیئے گئے وہ سارے جعلی نکلے اور الیکشن کمیشن نے بعد از انکوائری اپنے فیصلہ میں جعلی قرار دے دیا اور ووٹ کاٹنے کا حکم دیا ۔ لیکن پورے ووٹ نہیں کاٹے گئے ۔ جموں۔1 میں سینکڑوں مکمل جعلی اور بوگس سٹیٹ سبجیکٹس پر ہزاروں ووٹ درج کئے گئے ہیں جو جعلی ہیں اس طرح لاہور سے منتخب ہونے والے مہاجرین کے ممبران کو حقیقی نمائندہ نہیں کہاجاسکتا۔طاہرکھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے غنڈوں نے عوامی تحریک کے کیمپ اکھاڑے ، کارکنوں کو مارا پیٹاگیا اور انتظامیہ اور پولیس خود ووٹ پول کرواتی رہی ۔ طاہرکھوکھر نے الیکشن کمیشن سے مہاجرین سیٹوں کے انتخابات کالعدم قرار دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے انتخابات کالعدم قرار نہ دیئے تو وہ قانونی راستہ کے علاوہ احتجاج کا راستہ بھی اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی کیونکہ انہوں نے بروقت جعلی ووٹوں کے ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیئے تھے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.