وزیر صحت کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیوکا اجلاس

جمعرات 29 جولائی 2021 16:50

وزیر صحت کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیوکا اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیوکا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری سندس ارشاداوریونیسف کے نمائندگان نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ میں پولیوکے خاتمہ کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم اور ایڈیشنل سیکرٹری سندس ارشادنے وزیر صحت کو پولیوکے خاتمہ کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔یونیسف کے نمائندگان ودیگر سٹیک ہولڈرزنے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں پولیوکے خاتمہ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

پولیوکے خاتمہ کیلئے تمام ترسٹیک ہولڈرزکومل کرکوشش کرنی ہوگی۔2اگست سے 6اگست تک پنجاب کے 11اضلاع میں بھرپور انسدادپولیومہم کا آغازکیاجارہاہے۔انسدادپولیومہم میں لاہور،فیصل آباد،شیخوپورہ،راولپنڈی،رحیم یارخان،ملتان،راجن پور،ڈیرہ غازی خان،بہاول پور،مظفرگڑھ اوراوکاڑہ کے اضلاع شامل ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے گیارہ اضلاع میں انسداد پولیومہم کو خودمانیٹرکریں گے۔

پنجاب کے گیارہ اضلاع میں انسدادپولیومہم کے دوران 94لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کیلئے قطرے پلائے جائیں گے۔گیارہ اضلاع میں انسدادپولیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیوورکرزکی تربیت مکمل کی جاچکی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ2اگست سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم میں 27ہزار سے زائدپولیو ٹیموں کا 67ہزار سے زائدعملہ فرائض سرانجام دے گا۔

پولیوورکرزکو کوروناایس اوپیزکے حوالہ سے بھی تربیت دی گئی ہے۔انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانے میں سب سے اہم کرداروالدین کا ہے۔والدین اپنے بچوں کو عمربھرکی معذوری سے بچانے کیلئے پولیوکے قطرے ضرورپلائیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان بالخصوص پنجاب کو پولیو فری بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔زیادہ آبادی کے تناسب سے پنجاب میں مؤثر انسدادپولیومہم چلائی جائے گی۔

گیارہ اضلاع میں 100فیصدہدف کوحاصل کیاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کی انتظامیہ صوبہ کوپولیوفری بنانے کیلئے متحداور کوشاں ہے۔تمام اضلاع میں کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزانسدادپولیومہم کی خودمانیٹرنگ کریں۔پنجاب میں کوروناویکسی نیشن کے ہدف کو بھی کامیابی سے حاصل کیاجارہاہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے کہاکہ تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزانسدادپولیومہم کا خود حصہ بنیں۔ضلعی صحت انتظامیہ سے مل کر انسدادپولیومہم کوکامیاب بنایاجائے۔نمائندگان یونیسف نے پنجاب میں پولیوکے خاتمہ کیلئے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔