بارش کے بعد تحصیل تونسہ میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ۔ جنوبی دیہات مکمل طور پر ڈوب گئے رودکوہی کا پانی دیہاتوں میں داخل ہونے سے کئی مکان منہدم انتظامیہ غائب

Muhammad Muzmail Qureshi محمد مزمل قریشی جمعرات 29 جولائی 2021 17:48

بارش کے بعد تحصیل تونسہ میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ۔ جنوبی دیہات ..
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) بارش کے بعد تحصیل تونسہ میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ۔ جنوبی دیہات مکمل طور پر ڈوب گئے رودکوہی کا پانی دیہاتوں میں داخل ہونے سے کئی مکان منہدم ہوگئے
یونین کونسل لکھانی میں ہر طرف بربادی کا سماں ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اب تک حکومت پنجاب و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی امدادی سرگرمیاں نظر نہ آسکیں جس سے مقامی لوگ پریشانی سے دوچار ہیں  متاثرہ افراد کے مکانات زمین بوس ہونا شروع ہوگئے لوگوں کے گھر میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا کمروں میں پانی بھی داخل ہوچکا ہے متعدد لوگوں کا سامان اشیاء ضروریہ  بھی پانی کی نظر ہوگئیں یوسی لکھانی میں اگر فوری طور پر امداد کو یقینی نہ بنایا گیا تو بڑے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے