آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سردار یعقوب خان کا نام قائد حزب اختلاف کیلئے فائنل کر لیا گیا

جمعہ 30 جولائی 2021 14:28

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے سب سے بڑی اکثریتی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر ریاست اور سابق وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان کا نام فائنل کرلیا ۔

(جاری ہے)

جاوید ایوب ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوںگے ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر کی صحت کی خرابی کے باعث قانونی ساز اسمبلی کے لیے ایوان میں موثر اور جاندار نمائندگی کرنے کیلئے سردار محمدیعقوب خان کے نام کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

فریال تالپور دو روز بعد سردار محمد یعقوب خان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گی۔ سردار محمد یعقوب خان آزاد کشمیر کے پہلے سیاستدان ہونگے جن کو صدر ریاست وزیر اعظم اور اب قائد حزب اختلاف بنائے جانے کا اعزاز حاصل ہوگا۔