ملک میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ،ایک دن میں 9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ

ہفتہ 31 جولائی 2021 14:27

ملک میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ،ایک دن میں 9 لاکھ سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) ملک بھر میں تیزی سے کورونا کے پھیلاؤ اور ویکسین نہ لگائے جانے پر پابندیوں کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں ویکیسنیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 4 ہزار 830 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔اب تک ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 55 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :