ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک عظیم شان ریلی کا انعقاد ہوا

Hazrat ali attar حضرت علی عطار جمعرات 5 اگست 2021 13:27

ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی یوم استحصال کشمیر کے ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کشمیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے  ڈپٹی کمشنر کیپٹن.ر. جمعہ داد خان مندوخیل کی سر  برائی میں احتجا جی ریلی کا انعقاد ہوا احتجاجی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوتے ہوے جو شہر کے مختلف شاہرواں کا گشت کرتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں اختتام پزیر ہوا ریلی میں ضلعی آفسران سول سوسائٹی علماءکرام   قبائیلی عمائدین اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی .

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےجن پر مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کی تحریریں درج تھیں ریلی کے شرکاء نے بھارت مردہ باد انڈیا کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے شدید نعرے بازی کی گئی اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاپ نعرے لگائے گئے.ریلی  گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں اختتام پزیر ہوا اور ماڈل ہائی سکول ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوا تقریب سے ڈپٹی کمشنر قبائلی عمائدین نے اور علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی  شہ رگ ہےپاکستانی عوام اور حکومت کشمیری بھائیوں کو کھبی تنہا نہیں چھوڑے گی اور کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور ہر طرح کی امداد جاری رکھے گی.ڈپٹی کمشنر جمعداد خان مندوخیل نے اپنےخطاب میں کہا کہ آج ہندوستان تنہائی کا شکار ہے وہ دن دور نہیں جب ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی پر پچھتائے گااس وقت ہندوستان سفارتی محاز پر روز شکست کھارہا ہےاور ہندوستان اپنی اندرونی خلفشار کا شکار ہے جبکہ ہندوستانی عوام نے بھی مودی کے ار ایس ایس نظریہ کو مسترد کیا .

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے  اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمان ہر روز بھارتی ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان .وہ دن دور نہیں ہے جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزادی ملے گی بلکہ بھارت بھی ٹکرے ٹکرے ہوجائے گا�

(جاری ہے)