سکھر، فنکار و گلوگار شمن علی میرانی کے بھتیجے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کے فنکاروں ، گلوگاروں ، موسیقاروں کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 8 اگست 2021 19:40

ئ*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2021ء) سندھ کے مشہور فنکار و گلوگار شمن علی میرانی کے بھتیجے بابر میرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر کے فنکاروں ، گلوگاروں ، موسیقاروں نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی اس موقع پر مظاہرے میں شامل استاد شاہد بزمی ، استاد گل جونیجو و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس اور سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے فنکاروں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا جا رہا ہے ، فنکار اور انکے اہلخانہ کوسندھ حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، سندھ کے مشہور فنکار و گلوگار شمن علی میرانی کے بھتیجے بابر میرانی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا لیکن افسوس ابتک پولیس قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ، مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :