
طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا وزیراعظم کا فیصلہ ہوگا.شیخ رشید
امن چاہتے ہیں افغان اپنے مسئلوں کو مل بیٹھ کر حل کریں‘کابل سے غیرملکی سفارتکار پاکستان آرہے ہیں‘بھارتی پروپگینڈا شرمناک ہے.وفاقی وزیرداخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
میاں محمد ندیم
بدھ 18 اگست 2021
13:58

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سرحد پر کوئی رکاوٹ نہیں جتنے ٹرک آئے گئے ہیں وہ سب آرام سے گئے ہیں 14 اگست سے اب تک 613 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے اور دو دن کے اندر اندر تمام پاکستانیوں کو ملک واپس لے آئیں گے. انہوں نے کہاکہ جو وہاں رہنا چاہیں وہ رہ سکتے ہیں تمام ایئر پورٹس اور سرحدوں پر افغانستان سے آنے والے غیر ملکی سفارتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں کو آمد پر ویزے دیے جا رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس عمل میں عموماً چھ ہفتے لگتے ہیں لیکن عمران خان کے حکم کے مطابق ایک دن میں ویزے فراہم کیے جا رہے ہیں انہوں نے بتایاکہ تاحال 900 غیر ملکی سفارتکاروں کو اب تک پاکستان لایا جا چکا ہے. پاکستان کو خطے کی ”چرچل پوسٹ“قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھی کوئی سپر پاور پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتی انہوں نے طالبان کے ترجمان کی حالیہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو ذبیع اللہ مجاہد نے پریس کانفرس میں کہا وہی ہماری نیشنل سیکورٹی کونسل کا ایجنڈا ہے ہم کسی کی زمین پر پاکستان سے مداخلت نہیں ہونے دیں گے اور کسی کو اپنی طرف مداخلت بھی کرنے نہیں دیں گے. انہوں نے کہاکہ ہم امن چاہتے ہیں افغان اپنے مسئلوں کو مل بیٹھ کر حل کریں ایک مستحکم افغانستان ایک پرسکون پاکستان کے لیے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا وزیراعظم عمران خان یا دفتر خارجہ کا کام ہے. انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر دنیا نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی‘حساس وقت ہے پاکستان کے تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان نے امریکا اور طالبان کو ایک میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اس ملک کی خدمات امن کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گی. انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ازبکستان میں اشرف غنی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی تاہم اس کے ذہن میں فتور تھا شیخ رشید نے کہا کہ ہر کرپٹ آدمی ملک سے بھاگنا چاہتا ہے یا اس نے پہلے سے لوٹی ہوئی دولت پہنچائی ہوئی ہوتی ہے یا ساتھ لے کر جارہا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ازبکستان میں یہ اندازہ تھا کہ اشرف غنی غلط فہمی کا شکار ہے اور جو یہ سوچ رہا ہے ویسا نہیں ہوگا. انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والوں کو آمد پر ویزا فراہم کر رہے ہیں، آج ہی طورخم سے 3 بسیں کلیئر کی ہیں‘انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ ان کے افغان اہلخانہ کو بھی آنے دے رہے ہیں اور اب تک 900 غیر ملکی سفارتخانوں کے عملے کو طیاروں سے پاکستان لائے ہیں، اس کے علاوہ 613 پاکستانیوں کو بھی وطن لائے ہیں. انہوں نے بتایا کہ طورخم سے کابل کا راستہ کلیئر ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 2 روز کے اندر اندر تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں پر امن افغانستان جتنا وہاں کے عوام کے لیے ضروری ہے اتنا ہی پاکستان کے لیے بھی ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر موبائل سروس کی بندش سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاں جہاں ہم سے مطالبہ کیا گیا ہے ہم نے اسے بند کیا ہے، عاشورہ کے موقع پر ہم سارے ملک کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں. شیخ رشیدنے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے نکلنے کے خواہش مند تمام غیر ملکی سفارت کاروں کی مدد جاری رکھی ہوئی ہے اور ان کو ٹرانسٹ ویزا سروسز فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہا پاکستان کے چمن اور طورخم بارڈر پرامن ہیں اور بھارت اس حوالے سے منفی پراپیگینڈا پھیلا رہا ہے. شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم فیصلہ کریں گے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں یا نہ کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے طالبان اور امریکہ کو مذاکرات کے میز پر لانے کے لیے کلدی کردار ادا کیا، اور پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام چاہتا ہے جو افغانستان کے ساتھ ساتھ اس کے لیے بھی اہم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے کسی ملک میں مداخلت نہیں ہوگی اور کسی اور ملک سے پاکستان میں مداخلت کرنے نہیں دی جائے گی.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں خاندانی شادیاں: موروثی بیماریوں کا اندیشہ زیادہ
-
سرحدوں کے تحفظ کی مقدس ذمہ داری پوری کی اور ہر قیمت پر کریں گے، افواج پاکستان کا عزم
-
بھارت نے خود جنگ بندی کی درخواست کی تو ہم نے کہا کہ کیوں نہیں، ترجمان پاک فوج
-
بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
مون سون بارشوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 2300 کنال کے علاقے میں جھیل بنا دی گئی
-
غزہ: لوگوں کو بھوکا رکھنا بین الاقوامی قوانین کی توہین
-
بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی وفد بیرون ممالک بھیجنے کا فیصلہ، بلاول بھٹو زرداری قیادت کریں گے
-
پاکستانی وزیراعظم کا بھارت سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے پر "بھائی" شیخ محمد بن زاید کا شکریہ
-
قصر الوطن میں اماراتی صدر کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں پرتپاک استقبال
-
پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو جہنم کا انتخاب کروں گا
-
مشرقی یوکرین میں ڈرون حملے میں متعدد شہری ہلاک
-
بھارت کو مشرقی محاذ پر ہرایا ہے اب مغربی محاذ پر بھی ہرائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.