مولانا عبدالغفور حیدری کا افغانستان میں طالبان کا خیر مقدم

مولانا فضل الرحمن کو اگر طالبان کی حکومت سازی میں کردار ادا کرنے کیلئے کہا گیا تو وہ ضرور اپنا کردار ادا کرینگے ،سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف)

منگل 24 اگست 2021 00:11

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2021ء) ) جے یو آئی ف کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے افغانستان میں طالبان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو اگر طالبان کی حکومت سازی میں کردار ادا کرنے کیلئے کہا گیا تو وہ ضرور اپنا کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع سانگھڑ کے صدر الطاف حسین جونیجو کے ماموں اور ایس ٹی پی کے رہنما صالح جونیجو کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت ضرور قائم ہوگی اور کامیاب بھی ہوگی دیر صرف اس وجہ سے ہورہی ہے کہ اس میں افغانستان کے تمام گروپوں کو شامل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف سندھ کی قیادت جی ڈی اے سے اتحاد کرنے کیلئے آزاد ہے اور سندھ کی قیادت کا فیصلہ بہتر ہی ہوتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک میں کمی نہیں آئی محرم الحرام اور کرونا کے سبب سرگرمیاں ملتوی کی گئی تھیں اب حکومت مخالف جلسے کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اب تو خواتین کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے وفاقی حکومت اپنے رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے انہوں نے کہا کہ 2023 کے الیکشن صاف و شفاف ہونے چاہیں باقی پسند کے نتائج والے الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا . اس موقع پر جے یو آئی ضلع سانگھڑ کے امیر و دیگر رہنما بھی موجود تھے�

(جاری ہے)

#