ز*کراچی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار ، دستی بم برآمد

منگل 24 اگست 2021 21:35

‘ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2021ء) ابراہیم حیدری پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم برآمدکرلئے، پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے انٹیلی جنس بیس کارروائی کے دوران ابراہیم حیدری سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں نعمت اللہ اورمہتاب کو گرفتار کرکے قبضے سے 2دستی بم بھی برآمد کرلئے،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے اور افغانستان سے تربیت حاصل کر کے آئے تھے، گرفتار ملزم نعمت اللہ کے والد اور دو بھائی بھی ٹی ٹی پی سے وابستہ تھے،حکام کے مطابق ملزم کے دو بھائیوں میں سے برکت اللہ گرفتار ہو چکاہے اور دوسرا بھائی امان اللہ2014ء میں پولیس مقابلے میں ماراگیاتھا ،گرفتار دہشتگرد نے مہتاب عرف برادر نامی شخص کو TTP کے خلاف مخبری کے شبے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا،ملزم نے مہتاب کو ٹارگٹ کرنے کیلئے حکیم اللہ محسود کی جانب سے احکامات جاری ہونے کا انکشاف کیا،شہری مہتاب عرف برادر کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 420/2011 تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا تھا،گرفتار دہشتگرد پیراللہ ولد شالا میر خان کو مہتاب نامی شخص کی ٹارگٹ کلنگ کیلئے ریکی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی،دونوں دہشتگرد کراچی میں بھتہ خوری، قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور TTP مخالف لوگوں کی تفصیلات اکھٹی کر کے قیادت تک پہنچانے کا کام سرانجام دیتے تھے،گرفتار دہشتگردوں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔