
اگر پنجاب حکومت گرگئی تو تمام حکومتی جماعتوں کا نقصان ہوگا،چودھری پرویز الٰہی
ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں حکومت گرجائے،پیپلزپارٹی نے کبھی ہم سے عدم اعتماد کی بات نہیں کی ،عثمان بزدار حکومت پانچ سال مدت پوری کرے گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مرکزی رہنماء مسلم لیگ ق کی خصوصی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 28 اگست 2021
19:50

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی حکومت پر جب مشکلات آئیں ہم نے سہارا دیا، ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں حکومت گرجائے،اگر پنجاب حکومت گرتی ہے تو اس کا نقصان تمام پارٹیوں کو ہوگا،عثمان بزدار سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، عثمان بزدار کے والد ہماری جماعت میں تھے انہوں نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کا خیال رکھنا، عثمان بزدار کے راستے میں جو بھی رکاوٹیں ہوتی ہیں ان کو مشورے دیتے رہتے ہیں، جن لوگوں نے ہمارے مشورے نہیں مانے انہوں نے بہت نقصان اٹھایا، عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری نئے آئے ہیں، یہ ٹیم محنتی ہے،اب فیاض الحسن چوہان ہی وزیراطلاعات رہیں گے اس بار وہ پکے آئے ہیں۔
آصف زرداری کے ساتھ ہماری ورکنگ ریلیشن بہت اچھی تھی،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ کبھی پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے، مہگائی کو کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، لوگوں کا روزگار لیول بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، شہبازشریف نے دس سالوں میں صرف ڈرامے کیے، اپنے دور حکومت میں خود فنڈ جاری کرواتا اور رپورٹ لیتا تھا، ہمارے دور میں 32ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئیں۔
مزید اہم خبریں
-
نیپال میں عبوری وزیر اعظم کی تعیناتی، معاملات بہتر
-
انجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد
-
اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ہے، اب ذمہ داری مسلم امہ پر آگئی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
-
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی
-
وزیراعظم شہباز شریف کا فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش
-
نوجوانوں کو درپیش فکری، سماجی اور معاشی چیلنجز کا حل صرف اور صرف سیرت النبی ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال
-
190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی
-
ایمان مزاری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سے مکالمے کی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست
-
افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، علی امین گنڈاپور
-
عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے، چیف جسٹس
-
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.