صدر مملکت آصف علی زرداری کا باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:35

صدر مملکت آصف علی زرداری کا باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کو شکست دی جائے گی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہادر سپاہیوں کی قربانی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ شہداکا خون دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے ۔ صدر مملکت نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی میں استعمال پر شدید تشویش ہے، افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو تشدد سے جھکایا نہیں جا سکتا، فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کو شکست دی جائے گی۔