
پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کیخلاف برطانوی ہائیکورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ
برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے سے دوطرفہ تجارت متاثر ہوئی، پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالا گیا تو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے۔عہدیدران پاکستان یوکے بزنس کونسل
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 28 اگست 2021
20:07

(جاری ہے)
پی یوبی سی عہدیدران نے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالا گیا تو برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ مزید برآں گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق بات چیت کی گئی۔
برطانوی وزیرخارجہ نے برطانوی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ”ریڈ لسٹ“ کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے، پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالا جائے۔ واضح رہے 26 اگست کو معلوم ہوا کہ برطانوی حکومت کا پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، برطانوی حکومت نے 9 اپریل سے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔ برطانوی حکومت نے کورونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کا گڑھ بننے والے بھارت سے پہلے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا تھا جس پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور اراکین برطانوی پارلیمنٹ نے شدید ردعمل دیا تھا۔ بعد ازاں برطانوی حکومت نے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال کر امبر لسٹ میں ڈال دیا تھا، جبکہ پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے والد کو سزائے موت دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
-
مالی بحران: گوتیرش کی امن کاری کے لیے مزید وسائل فراہم کرنے کی درخواست
-
عمران خان کا اللہ پر غیر متزلزل ایمان ہے
-
جنگ میں چین دوستی نے بہت اچھا منظر پیش کیا، مغرب کو پتا چل گیا کہ پاکستان تنہا اورکمزور ملک نہیں
-
پاکستان کی طرف سے مودی کی دھمکی کے خلاف انتباہ
-
شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی، الیکشن کمیشن
-
ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے
-
امدادی بندش: غزہ میں غذائی قلت کے باعث 57 بچے ہلاک
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار700 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
جعلی خبروں کے سیلاب میں صحافتی اخلاقیات کا جنازہ
-
مشرقی سرحد کی طرح مغربی سرحد پر بھی بھارت کی ’’ بی ٹیم ‘‘ دہشتگردوں کو شکست دیں گے
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان ’غلط معلومات کی جنگ‘ بدستور جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.