
پاکستان اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر اداکاری کو خیر باد کہہ دیا
صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ میرے خاندان نے اللہ کی طرف پلٹنے پر میرا بہترین استقبال کیا یہ بہت پُرمسرت ہے
دانش احمد انصاری
پیر 30 اگست 2021
00:15

صنم چوہدری کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے۔
(جاری ہے)
مداح انہیں کمنٹس میں استقامت کی دعائیں دے رہے ہیں تاہم صنم چوہدری کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔
صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بائیو بھی ’اداکارہ‘ سے تبدیل کر کے ’ایک مسلمان ماں جو اسلام سیکھ رہی ہے‘ کر دیا ہے۔انہوں نے کچھ روز قبل اسٹاگرام پر سورة الأحزاب کی ایک آیات شیئر کی تھی اور لکھا تھا ’قرآن پاک پڑھنے سے مجھے میرا جواب مل گیا، اور میں اللہ کی طرف پلٹتی ہوں۔ اللہ تیرا شکر!‘۔واضح رہے کہ صنم چوہدری نے 2013 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم انہیں شہرت ڈرامہ سیریل گھر تتلی کا پر 'سے ملی۔وہ 2019 سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں اور اب انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر صرف ان کے نکاح کی کچھ تصاویر موجود ہیں ۔صنم چوہدری سے قبل معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں اداکار فیروز خان نے کہا کہ ’میرے مداح اس حوالے سے میرے بیان کا انتظار کررہے تھے، میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں‘۔ڈرامے ’خانی‘ میں ’میر ہادی‘ کا کردار ادا کرنے والے فیروز خان نے مزید لکھا کہ ’میں اب اپنی خدمات اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے وقف کررہا ہوں، آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے اور میرے عزیزوں کیلئے دعا کریں‘۔فیروز خان نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے بھی پیغامات ٹوئٹ کیے جن میں انہوں نے احادیث اور قرآنی آیات کا حوالہ دیا۔تاہم بعدازاں فیروز خان نے دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری دی اور وہ مشہور ڈرامہ ’’خدا اور محبت‘ ‘ میں نظر آ رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا غیرت کے نام پر سرعام قتل، ویڈیو وائرل
-
خیبرپختونخواہ کی مخصوص نشستوں پر حلف اور سینیٹ الیکشن گورنر ہاؤس میں ہوں گے، شیڈول جاری
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
-
جرمن پارلیمان سائبر حملوں کی زد میں ہے، اسپیکر
-
صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر گورنر خیبرپختونخواہ کو حلف لینے کا حکم
-
مشرق وسطی: تولید میں کمی، کم بچے اور بڑے مسائل؟
-
ویتنام: کشتی الٹنے کا واقعہ، 38 ہلاکتیں، ایک زندہ بچ جانے والے کی کہانی
-
ناراض پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان
-
کراچی میں تسلسل سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ کیا؟
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ملتوی؛ مخصوص نشستوں پر حلف برداری نہ ہوسکی، اپوزیشن کا عدالت جانے کا اعلان
-
حکومت کا پن بجلی منافع ٹیرف سے الگ کرنے پرغور، صارفین کو ریلیف ملے گا
-
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی، بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.