ڈاکٹر شکیل آفریدی جیسے امریکہ کے ایجنٹ اب بھی موجود ہیں‘ خورشید قصوری

پاکستان ،تاجکستان یا ازبکستان اڈے نہ بھی دیںتو بحر ہند میں ان کے طیارہ بردار جہاز موجود ہیں‘ سابق وزیر خارجہ

جمعہ 3 ستمبر 2021 01:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے کہا ہے کہ امریکہ 20سال خطے میں رہا اور اب بھی اپنے اثاثوں کی شکل میں موجود ہے ،اگر امریکہ نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لئے ڈاکٹر شکیل آفریدی جیسے ایجنٹ کو استعمال کرلیا تھا تو کیا اب اس کے افغانستان میں ایجنٹ یا اثاثے موجود نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی جنرلز کہہ چکے ہیں کہ وہ خطے میں موجودگی رکھیں گے ۔ اگر پاکستان ،تاجکستان یا ازبکستان انہیں اڈے نہ بھی دیں تو بحر ہند میں ان کے طیارہ بردار جہاز موجود ہیں وہ کسی نہ کسی شکل میں اپنی موجودگی رکھیں گے۔ امریکہ نے اسامہ بن لادن کی مرتبہ بھی بلا اجازت حملہ کیا تھا۔