اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار اور کچھ دیگر علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

منگل 14 ستمبر 2021 19:32

اسلام آباد۔14ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار اور کچھ دیگر علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم زیریں سندھ ،خطہ پو ٹھو ہار بشمول اسلام آباد،  کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم  سندھ میں مٹھی 20 ، ڈپلو 18، گلگت بلتستان میں بگروٹ اور با بو سر کے مقام پر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت45،لسبیلا43اورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔