قومی ٹیم پرفارمنس دے کر اپنا غصہ نکالے: رمیز راجہ

کل جو کچھ ہوا پاکستان کرکٹ کیلئے ٹھیک نہیں تھا، جو کچھ بس میں ہوا کریں گے، فینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو سپورٹ کریں :چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:31

قومی ٹیم پرفارمنس دے کر اپنا غصہ نکالے: رمیز راجہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2021ء ) چیئر مین پی سی بی رمیزر اجہ کا کہنا ہے کہ کل جو کچھ ہو ا پاکستان کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں تھا، شائقین سے کہوں گا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ٹویٹر اکاؤنٹ میں جاری کردہ ویڈیو میں فینز سے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ ہوا وہ پاکستان کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں تھا، شائقین اور ہمار ا دکھ ایک جیسا ہے، ہم کیا امید لگائے بیٹھے تھے اور کیا ہوگیا، نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونا افسوس ناک ہے،ہم ماضی میں بھی ایسی صورتحال سے گزر چکے ہیں اور ہمیشہ آگے بڑھے ہیں،اب بھی اپنی قوت سے دنیا کو چیلنج کریں گے،ہمارے بس میں جو کچھ ہوگا ضرور کریں گے،آگے چل کر اچھی خبریں ملیں گی۔

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈومیسٹک کرکٹ میں رہتے ہوئے دنیا کی بہترین ٹیم بنا سکتے ہیں، فینز کو کہوں گا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کریں اور کھلاڑیوں کو کہوں گا کہ اپنا غصہ پرفارمنس دے کر نکالیں، کامیابی حاصل کریں گے تو سیریز کھیلنے والوں کی لائن لگ جائے گی۔