20تا24ستمبر2021آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں پولیو گھر گھر مہم کا آغاز ہو رہا ہے‘ محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر

پیر 20 ستمبر 2021 17:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزاد کشمیر ڈاکٹر عبدالستار خان نے کہا کہ مورخہ20تا24ستمبر2021آزاد کشمیر کے تمام اضلاع،مظفرآباد، نیلم، جہلم ویلی؛ہٹیاں؛باغ،حویلی؛ پونچھ، سدھنوتی؛ کوٹلی؛میرپور اور بھمبر میں پولیو گھر گھرمہم کا آغاز ہو رہا ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے لئے تمام ترضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالستار خان پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزادکشمیر نے مزید کہا کہ ریاست آزاد جموں و کشمیرگذشتہ 21سالوں سے پولیو فری سٹیٹ ہے تا ہم اس مہم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پاکستان بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

لہذا اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ آزادکشمیر میں 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں جائیں. آزادکشمیر میں پولیو کی گھر گھر مہم کے دوران 661434 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گی.. جس کے لئی3744موبائل ٹیمیں جو کہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن ایکے قطرے پلائیں گیں۔

علاوہ ازیں 430مقامی ہسپتال اورمراکز صحت(فکس سینٹرز) اور تمام اڈوں، ما رکیٹوں اور داخلی راستوں پر154ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔فکس سینٹرز، ٹرانزٹ پوائنٹس اور موبائل ٹیمیں صبح8:00بجے سے شام 4بجے تک دوران مہم مصروف عمل رہیں گے۔ اس مہم کی سپرویژن کے لئے یونین کونسل کی سطح پر241یونین کونسل سپروائزز۱ور تحصیل سطح پر36تحصیل سپروائززکے علاوہ835 ایریا انچارج بھی مقرر کئے گئے ہیں جو ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اُن کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کریں گی. ہر ضلع کے DC آفس میں پولیو کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ مرکزی سطح پر پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزاد کشمیر دفتر سنٹر پلیٹ مظفرآبادمیں بھی پولیو کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا فون نمبر920791-05822ہے ٖجہا ں پر پولیو مہم کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا.. اس کے علاوہ اس مہم کوWHO،فیڈرل ای پی آئی سیل اسلام آباد اور محکمہ صحتِ عامہ کے آفیسران مرکزی سطح سے بھی مانیٹر کریں گے۔

عوام الناس سے التماس ہے کہ پولیو گھر گھر مہم میں مامور عملہ سے بھرپور تعاون کریں۔ اور اگر کسی وجہ سے کوئی بھی بچہ پولیو اور وٹامن ایکے قطرے پینے سے محروم رہ جائے تو ضلعی کنٹرول روم کو مطلع کیا جائے تاکہ والدین اور عوام الناس کے باہمی روابط سے پانچ سال تک کاکوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہی.. ڈاکٹر عبدالستار خان پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزادکشمیر نے ریاست بھر کے والدین، اُساتذہ کرام، وکلا ء صاحبان، عام شہری، ملازمین، مزدور غرضیکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور بچوں کو پولیو اور وٹامن اے سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تا کہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔

یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے گذشتہ 21سالوں سے آزادکشمیر پولیو فِری ہے اوریہ تب ہی ممکن ہوا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کی خصوصی دِلچسپی، ممبران اسمبلی، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت عامہ کے آفیسران،اہلکاران، میڈیا، صحافی حضرات اور عوام الناس کا بھرپور تعاون رہا ہے۔اگر اسی طرح تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کو بھی یقینی بنائیں تو بہت جلد ملک سے پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اُنھوں نے صحافی حضرات اور میڈیا سے خصوصی درخواست کی ہے کہ یہ پیغام عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے محکمہ صحت ِ عامہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اس قومی فریضہ میں اپنی مِلّی بیداری کا ثبوت دیں تا کہ آزادکشمیر سے پولیو جیسی موذی مرض کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔