Live Updates

کوئٹہ ،چیلنجز سے نمنٹنے کے لیے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،شیخ بلال خان مندوخیل

منگل 21 ستمبر 2021 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر شیخ بلال خان مندوخیل نے کہا کہ چیلنجز سے نمنٹنے کے لیے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگاہر وعدے پر یوٹرن لینا وزیر اعظم عمران خان نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے جب تک امیر اور غریب کے لیے ایک قانون نہیں ہوگا، اس قت تک تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ملکی نظام کو بدلنے کا خوشنما نعرہ لگانے والے حکومت میں آکر اپنی ناکامی اور نا اہلی کا اعتراف کررہے ہیں ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف اور صرف پاکستا ن پیپلز پارٹی سر انجام دے رہی ہے عوامی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے عوام وزیر اعظم سے سوال کرتے ہیں کہ کہاں ہے وہ تبدیلی جس کا وعدہ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا کیا بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ تحریک انصاف کی حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے بنیادی اشیا خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت کبھی پٹرول بم گراتی ہے تو کبھی گیس و بجلی کے نرخوں میں ہو شر با اضافہ کردیاجاتا ہے۔

گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور فاقہ کشی عوام کو خود کشی کی حد تک لے آئی ہے۔ شیخ بلال خان مندوخیل نے اس حوالے سے مزید کہا کہ چینی، آٹا، پٹرول اور دیگر اسکینڈلز میں ملوث افراد خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو اور وہ کسی بھی عہدے پر فائز ہوں، کے خلاف سخت ترین ایکشن لینا چاہیے۔ حکومت میں شامل نیب کو مطلوب فرد کا پاور شو،سسٹم کی کمزوری کی عکاسی کرتا ہے۔چینی اسیکنڈلزحکومت کے لئے ٹیسٹ کیس بن چکا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات