بلاول بھٹو زر داری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:18

بلاول بھٹو زر داری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ، دوطرفہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر افغانستان کی بدلتی صورت حال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے دورہ سندھ سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے دورہ سندھ سے متعلق منصوبے کا خیرمقدم کیا