ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 24 ستمبر 2021 20:21

اسلام آباد۔24ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) :ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم زیریں سندھ ، کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم زیریں سندھ ، شمال مشرقی پنجاب ، پاراچنار اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ میں بدین 21 ، ٹھٹھہ 20 ، چھور 07 ، حیدرآباد 01 ، پنجاب میں گجرات 05 ، سیالکوٹ (ائرپورٹ 04 ، سٹی 01) ، خیبر پختونخوا میں پاراچنار 03 ، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت، نوکنڈی،لسبیلہ 41اوردالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔