پاکستان میں جولائی سے ستمبر تک 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات

بدھ 6 اکتوبر 2021 16:31

پاکستان میں جولائی سے ستمبر تک 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) ملک میں مون سون بارشوں پر محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق پاکستان میں جولائی سے ستمبر تک 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم بارشیں 18 فی صد صوبہ سندھ میں رکارڈ کی گئیں۔ پنجاب میں 9 فیصد اور آزاد کشمیر میں 17 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔بارشوں سے متعلق جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 18، کے پی کے میں 5 اور گلگت بلتستان میں معمول سے 21 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔