شوکت ترین سے وفاقی وزیر برائے خزانہ کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ
6 ماہ کی مدت کے خاتمے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا شوکت ترین کو مشیر خزانہ کا عہدہ دینے کا فیصلہ، خیبرپختونخواہ سے سینیٹر منتخب کروائے جانے کا امکان
محمد علی
جمعرات 7 اکتوبر 2021
22:48
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شوکت ترین کو خبیرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ممبر بنانے کیلئے کس سینیٹر سے استعفیٰ لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاوت شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ شوکت ترین کے دوبارہ وفاقی وزیر بننے تک ضرورت کے مطابق حماد اظہر کو عارضی طور پر وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سونپ دیا جائے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈی سیٹ کروا کر شوکت ترین کو ان کی نشست پر منتخب کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہم اسحاق ڈار اپنی سینیٹ کی نشست بچانے کیلئے سپریم کورٹ چلے گئے، جس کے بعد حکومت کیلئے پنجاب کی نشست سے شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروانا مشکل ہو گیا۔ اب اسی صورتحال کے باعث شوکت ترین کو تحریک انصاف کے گڑھ خیبرپختوںخواہ سے سینیٹر منتخب کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایک انٹرویو کے دوران شوکت ترین نے بھی اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انہیں سینیٹر ضرور بنوائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن یاہو سے ملاقات
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
-
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک
-
امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار
-
وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں، وہ پیٹرولیم لیوی پرریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع ہوجائےگا
-
وفاقی حکومت اگر ایمرجنسی لگاتی ہے تویہ پی ٹی آئی کیلئے واشنگ مشین ثابت ہوگی، شیر افضل مروت
-
اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
-
وفاقی حکومت نے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر وضاحت جاری کردی
-
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا
-
ایف بی آ رکا 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.