
کراچی پر مسلط پیپلز پارٹی کا غیر منتخب شدہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو سندھ حکومت کے حوالے کررہا ہے، مصطفی کمال
یہ نہ صرف قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے بلکہ کراچی دشمنی اور ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، غیر منتخب شدہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کے وسائل اور اداروں کو کسی صورت سندھ حکومت کے حوالے نہیں کر سکتا،چیئر مین پاک سرزمین پارٹی
جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:23

(جاری ہے)
حقیقت تو یہ ہے کہ سندھ حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے تک کی ویکسین نہیں۔
سندھ کی عوام اپنے مریضوں کو ٹھیلوں پر ہسپتال پہنچاتے ہیں لیکن وہاں پہنچنے پر بھی طبی امداد نا ملنے پر مریض موت کے منہ میں پہنچ جاتے ہیں۔ سندھ حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں صرف موت بٹ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی آئی ایچ ڈی اور عباسی اسپتال پر جعلی ڈومیسائل پر غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نوازنے کیلئے قبضہ کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے کہ پہلے فنڈز روک کر اداروں کو تباہ و برباد کرتی ہے، پھر اداروں پر قبضہ کرتی ہے اور میرٹ کا قتل کرکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو بھرتی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پیپلزپارٹی کی نااہل اور تعصب زدہ حکومت کو تنبیہ کرتی ہے کہ پاکستان کے معاشی انجن کراچی میں سول نافرمانی کی تحریک کو ہوا دینے سے باز آجائے، بصورت دیگر ہمیں پیپلز پارٹی کا قبلہ ٹھیک کرنا آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہمارے دور نظامت میں کے آئی ایچ ڈی اور عباسی اسپتال عوام کی خدمت کے بہترین نمونے تھے جنہیں پیپلز پارٹی کی متعصبانہ حکومت نے کراچی دشمنی میں تباہ کر دیا ہے۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ صحت اور تعلیم خالصتا مقامی حکومتوں کا کام ہے، ایک صوبائی وزیر اور اسکا سیکریٹری صوبے بھر کے اسکولوں اور اسپتالوں کو ٹھیک نہیں کر سکتا۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک اور مہذب اقوام میں صحت اور تعلیم کے مراکز مقامی حکومتوں کے زیر انتظام ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے بجائے صرف ایک ایجنڈے پر گامزن ہے کہ ملک کو 70 فیصد اور سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کے وسائل کو مزید کیسے لوٹا اور قبضے میں لیا جائے۔ قوم جانتی ہے کہ اگر ملک میں شفاف انتخابات ہوگئے تو پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت نہیں بنا سکتی، یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی ہر انتخابات کو اپنا آخری انتخاب سمجھ کر قیامت خیز لوٹ مار کرتی ہے۔ مصطفی کمال نے مطالبہ کیا کہ صحت اور تعلیم کے اداروں کو مقامی حکومتوں کے زیر انتظام دیا جائے اور صوبائی سطح پر صرف قانون سازی یا پالیسیاں مرتب کی جائیں۔ اگر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز اور عباسی شہید اسپتال کو سندھ حکومت کی تحویل میں دینے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا اور عوام کو انکا آئینی و قانونی حق نہیں دیا گیا تو حالات کی خرابی کی زمہ دار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
پنجاب بھرمیں1305ٹریفک حادثات میں16افراد جاں بحق1560زخمی ہوئے
-
امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے‘مریم نواز
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.