عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 3سال کی بلند ترین سطح پر آگئی

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:17

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 3سال کی بلند ترین سطح پر آگئی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 3سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے، یہ اکتوبر 2018کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافے کی وجہ سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات ہیں جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی گیس اور کوئلے کے بجائے تیل اور ڈیزل استعمال کرنے کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔