
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے بجٹ کا تسلسل ہے، شہباز شریف
مہنگائی سے عوام کی جان لینے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں، صرف اسی طرح ملک وقوم کو ریلیف مل سکتا ہے، صدر (ن) لیگ
ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:49

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ منی بجٹ پر منی بجٹ موجودہ حکومت کی معاشی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی جان لینے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں، صرف اسی طرح ملک وقوم کو ریلیف مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا خون ہر روز نچوڑنے سے بہتر ہے عمران نیازی ملک اور قوم کی جان چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ رعایتی نمبرملنے کے باوجود عمران نیازی ملک اور عوام کی خدمت میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھے تو وزیراعظم کرپٹ ہے ، اپنی کہی بات پر عمل کریں، ایسے شخص کو وزارت عظمی سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے سے زائد بڑھانامظلوم عوام کی بددعائیں لینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی ، عوام کیسے زندہ رہیں گی ،غریب آدمی مرگیا ہے، کہاں جائے گھر کا نظام کیسے چلائی بچوں کو روٹی کیسے کھلائی ۔انہوں نے کہا کہ 20 ہزار تنخواہ والے کا 10 ہزار بجلی کا بل آرہا ہے، یہ اچھے دن لائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 10 ہزار تنخواہ پانے والاکیاکھائے گا کرایہ کیسے دے گا زندہ کیسے رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو 46 روپے لیٹر پٹرول کا وعدہ کرکے عمران نیازی نے پٹرول کی قیمت 173 روپے فی لیٹر سے زیادہ کردی ، یہ تھی آپ کی صداقت ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، پھر عمران نیازی کہتے ہیں کہ قوم کو مہنگائی بڑھنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے ، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ عمران نیازی ہیں، قوم کو یہ سمجھ آچکی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا مفصل تصاویر لینے کا حامل جدید سیٹلائٹ خلا میں
-
سہیل آفریدی کا تمام قبائلی اضلاع میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان
-
تھری ایم پی او اور سیاسی ایف آئی آرز میں کسی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائےگا
-
پاکستان امن وہم آہنگی کی سرزمین ہے، ،نفرت اور انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا
-
حکومت سندھ کا وفاقی حکومت سے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا سونے کی درآمد اوربرآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی
-
وزیرخارجہ کا پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیرریمنڈاس کروبلیس کا خیرمقدم
-
برطانیہ کیلیے قومی اور نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، وزیر ہوابازی
-
نرگس کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، ایک دوسرے سے دعائوں کی درخواست
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی دیوالی کے تہوارپر ہندوبھائی بہنوں کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.