طالبان سے اگلے ہفتے ہونیوالے مذاکرات میں پیش رفت کی امید نہیں، روس

طالبان سے مذاکرات سے ایک روزپہلے روس، امریکہ، چین اور پاکستان کے عہدے دار ماسکو میں ملاقات کریں گے، ضمیرکابلوف

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:57

طالبان سے اگلے ہفتے ہونیوالے مذاکرات میں پیش رفت کی امید نہیں، روس
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) روس نے کہاہے کہ انہیں آئندہ ہفتے ماسکو میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں کسی اہم پیش رفت کی امید نہیں ہے، کیونکہ یہ ایک طویل عمل ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے عہدے دار ضمیر کابلوف نے کہا کہ طالبان کا وفد بدھ سے شروع ہونے والی بات چیت میں شرکت کریگا تاہم ہمیں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک طویل عمل ہے۔کابلوف نے مزید کہا کہ اجلاس سے ایک روز قبل، روس، امریکہ، چین اور پاکستان کے عہدے دار ماسکو میں علیحدہ سے ایک ملاقات کریں گے، تاکہ افغانستان میں بدلتی ہوئی صورت حال کے بارے میں کوئی متحدہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔