Live Updates

’’کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے‘‘

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بہت مہنگائی ہے،لیکن ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 17 اکتوبر 2021 21:35

’’کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے‘‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 17اکتوبر 2021) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بہت مہنگائی ہے،لیکن ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں، اپوزیشن والے پچھلے دسمبر سے کہہ رہے ہیں عمران خان گئے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ 5 سال پورے کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے، لیکن ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں، افغانستان کے حالات کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ساری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا، پوری کوشش ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جوڈو کراٹے کرکے اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودے گی، اپوزیشن والے پچھلے دسمبر سے کہہ رہے ہیں عمران خان گئے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان کہیں نہیں جارہے،حکومت کو سوا 3 سال ہو گئے ہیں اور 5 سال پورے کریں گے، عمران خان خوش قسمت ہیں جن کو نالائق،نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میدان میں جس طرح فوج بات کی گئی ہے وہ صحیح نہیں، فوج کو دھوبی گھاٹ چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے، جب فوج کے بارے میں چوک اور چوراہوں پر باتیں کی جائیں گی تو سیاست میں بھی ان کے ساتھ دھوبی گھاٹ والا سلوک ہوگا، ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، نوازشریف پلان کرکے لندن گئے، اور جس طرح لندن گئے انہیں خون کے آنسو رونے کی ضرورت نہیں ہے، وہ خون کے نہیں مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں، اور اگر وہخون کے آنسو رو رہے ہیں تو یہ ان کے لئے واپسی کا بہترین وقت ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات