فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج مظفرآباد کے زیر اہتمام پاک کشمیر آرٹس سوسائٹی کے اشتراک سے استحکام پاکستان شو کا انعقاد

پیر 18 اکتوبر 2021 13:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج مظفرآباد کے زیر اہتمام پاک کشمیر آرٹس سوسائٹی کے اشتراک سے استحکام پاکستان شو کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کے مابین ملی نغموں کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا اور پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات مین انعامات تقسیم کئے گئے تقریب سے سماجی شخصیت ڈاکٹر فرزانہ فرح.

(جاری ہے)

پرنسپل محترمہ نایلہ مصور اور شہزاد لولابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا استحکام ھر چیز پر مقدم ھے مضبوط و مستحکم پاکستان خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے پاکستان کی فوج نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر بھارت کو جارحیت سے روک رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ھمیں تحریک آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان کے لیے نی نسل میں شعور بیدار کرنا ھو گا نی نسل مین بے حد صلاحیتیں ھین جنہیں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر نادر علی اور عاشق بٹ نے بھی پرفارم کیا. جبکہ پرنسپل محترمہ نایلہ مصور کو شیلڈ پیش کی گئی